عمران خان سفیرکشمیرکےبعدسفیرفلسطین بھی بن گئے :اسرائیل کوسخت نتائج کی دھمکی:سلامتی کونسل ہل گئی

0
51

اسلام آباد/واشنگٹن/مقبوضہ بیت المقدس: عمران خان سفیرکشمیرکےبعدسفیرفلسطین بھی بن گئے:اسرائیل کوسخت نتائج کی دھمکی:سلامتی کونسل بھی ہل گئی،اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں پراسرائیلی افواج کے حملوں اورفلسطینیوں کی شہادتوں کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اسرائیل کوسخت نتائج بھگتنے کے لیے تیاررہنے کی دھمکی نے سلامتی کونسل کوہلا کررکھ دیا ہے

 

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حوالے سے عالمی سلامتی کونسل کا نیا ہنگامی اجلاس آج بدھ کے روز ہو رہا ہے۔ اس بات کا اعلان سفارتی ذرائع نے منگل کے روز کیا۔ تین روز کے اندر یہ اپنی نوعیت کا دوسرا اجلاس ہو گا۔

 

 

آج بند کمرے میں مقررہ اجلاس تونس، ناروے اور چین کی درخواست پر ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے پہلا اجلاس پیر کے روز تونس کی درخواست پر منعقد ہوا تھا۔ تاہم اس اجلاس کے اختتام پر سلامتی کونسل کا کوئی مشترکہ اعلان جاری نہیں ہو سکا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ امریکا نے "اس مرحلے پر” کوئی متن جاری کرنے سے روک دیا۔

 

دریں اثنا مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور ونسلینڈ نے منگل کے روز خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس تنظیم کے درمیان بڑھتا ہوا تشدد ایک "بھرپور جنگ” تک پہنچا دے گا۔ ونسلینڈ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری فائر بندی کو یقینی بنائیں۔

 

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بم باری کے تبادلے میں بچوں سمیت فلسطینی اور اسرائیلی ہلاکتوں پر رنجیدہ ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ "فسلطینی سیکورٹی فورس انتہائی درجے کے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اسرائیل میں رہائشی علاقوں پر اندھا دھند راکٹ اور مارٹر گولے داغے جانا قبول نہیں”۔

 

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمیشن کے ترجمان روبرٹ کولول نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم تشدد اور قومی انقسام پر اکسانے اور اشتعال انگیزی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں

فرانس نے منگل کے روز اسرائیلی حکام پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔

 

جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ "اسرائیل پر راکٹ حملے ہر گز قبول نہیں ، انہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے”۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوں۔وزیراعظم نے اسرائیل کوخبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ظلم وجبرکا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ، اگربند نہ ہوا توپھرظلم کا راستہ روکنے کا طریقہ ہمیں آتا ہے

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی دانشور نوم چومسکی کا قول بھی ٹویٹ کر دیا۔ نوم چومسکی نے اسرائیلی مظالم پر فلسطینی نوجوان کی داستان کو بیان کیا تھا۔

 

یاد رہے گزشتہ روز ظالم اسرائیل کی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا۔

عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ میں بہت ظلم کیا، پاکستان نے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ بھی مسئلہ فلسطین پر بات کی، تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 27 ویں شب کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر جو ظلم کیا، میں نے اس کی مذمت کرتا ہوں اوراسرائیل کوخبردار کرتا ہوں‌کہ وہ اپنی کمینی ، گھٹیا اوررزیلانہ حرکتوں سے بازآجائے ۔

 

غزہ میں قیامت صغریٰ، صیہونی فورسز کی وقفے وقفے سے وحشیانہ بمباری سے شہدا کی تعداد 43 تک پہنچ گئی، جس میں 13 بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو روز کے دوران 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایک دن میں سفاک اسرائیل کے اسی جنگی طیاروں نے غزہ پر بم برسائے، بارہ منزلہ رہائشی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ہسپتال شہیدوں اور زخمیوں سے بھر گئے، عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملوں میں اضافے کا حکم دے دیا۔

وحشیانہ بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے۔ شہدا کی تدفین کے دوران غمناک مناظر سامنے آئے، معصوم بچہ اپنوں کی جدائی برداشت نہ کرسکا، بھاگ کر بھائی اور والد کے جنازے کے پاس جا پہنچا، بچے کی بے بسی نے دیکھنے والوں کو رلا دیا۔ 11 سالہ بچے کے جنازے نے بھی کہرام مچا دیا

Leave a reply