اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خاکہ بنانے پر برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو برطرف کردیا ہے اور اظہار رائے کی آزادی کا راگ الاپنے والا برطانوی اخبار اسرائیلی وزیراعظم کا خاکہ برداشت نہ کرسکا۔ گزشتہ 40 سال سے گارڈین سے وابستہ کارٹونسٹ اسٹیو بیل نے بنجمن نیتن یاہو کا خاکہ بنایا تھا جس میں انہیں باکسنگ کے دستانے پہنے اپنے پیٹ پر آپریشن کرنےکی تیاری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔


واضح رہے کہ پیٹ پر غزہ کی پٹی کا خاکہ تھا اورغزہ کے رہائشیوں کے لیےکیپشن تھا اور ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیو بیل کو فارغ کردیا گیا ہے اور ان کے معاہدے کی مزید کوئی تجدید نہیں کی جائےگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے
پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
خیال رہے بین الاقوامی میڈیا کی منافقت دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ ماضی پیغمبر اسلام ص کے خاکوں کی حمایت کرچکے اور اسے آزادی اظہار قرار دے چکے لیکن اب اسرائیلی وزیراعظم کے خاکوں کو برداشت نہ کرسکا ہے اور ملازم کو ہی فارغ کردیا ہے.

Shares: