اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی #baaghi

اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری کے اسرائیل کے خفیہ دورے کی خبروں پر زلفی بخاری خود میدان میں آ گئے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہیں جانا۔ ،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کتن مضحکہ خیز بات ہے کہ پاکستانی میڈیا کہہ رہا ہے کہ اسرائیلی نیوز سورس کی بنیاد پر اسرائیل گیا تھا جبکہ اسرائیلی میڈیا کہہ رہا ہے کہ ایک پاکستانی سورس نے کہا ہے کہ میں اسرائیل گیا تھا،

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ یہ خیالی پاکستانی سورس ہے.

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے حکومت سے اس خبر کی وضاحت مانگی ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ؟______ایک سوال_____؟ اسرائیلی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوج اور اسلام آباد کے زرائع نے کنفرم کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایڈوائزر زلفی بخاری گزشتہ نومبر میں اسرائیل گئے تھے جہاں انکی موساد کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
کیا حکومت اس کی وضاحت یا واضح تردید کرے گی؟ ۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اسرائیل گیا اور موساد کے چیف سے ملتا رہا اچھا۔۔۔یہ دوست کس کا ہے؟؟ قوم کی آنکھیں کھل چکی ہیں کون یہود و نصاریٰ کا نمائندہ ہے اور کون مسلمانوں کا نمائندہ ہے

https://twitter.com/_Sami_ibraham/status/1409459474478272512

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اچھا تو ایران اور کپتان کا منظور نظر، رنگ روڈ سکینڈل کا مرکزی کردار جناب حضرت زلفی بخاری جو کہ ایران سے اائے زائرین کو ملک میں گھسانے اور ملک میں کورونا کی پہلی لہر پھیلانے کے ذمہ دار بھی ہیں، نے پچھلے نومبر میں اسرائیلی ایجنسی موساد کے چیف سے خفیہ ملاقات کی تھی

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سینئر مشیر ، سید زلفی بخاری نے نومبر کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا ،اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برطانوی شہری ہیں اور انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا اور تل ابیب پہنچے، اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ زلفی بخاری نے وزارت خارجہ میں سینئر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا،زلفی بخاری کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی سفیر کی اسلام آباد کے لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری، سابق وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا

Comments are closed.