اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی ہے
قرارداد مسلم لیگ ن نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ معصوم بچوں، خواتین سمیت فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی بربریت میں سینکڑوں نہتے فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے، اسرائیلی بربریت اور جارحیت سے پاکستان سمیت مسلم دنیا شدید دکھ میں ہے، اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی پر تشویش ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتا ہے، اسلامی تعاون تنظیم، عالمی برادری فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف موثر اقدامات کرے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ میں انسانی حقوق کی کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی کہا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ ہکجہتی کی قرارداد اسمبلی میں لائیں گے غزہ کی صورتحال پرپوراعالم اسلام غمزدہ ہے ،فلسطین کی صورتحال پرآج قومی اسمبلی میں بھی قرارداد لائی جائے گی،سیکیورٹی کونسل اجلاس بلانے کیلئے چین نے بھی اہم کردارادا کیا ہے
فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ
فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد
فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا
فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟
فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج
فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت
ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ
فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟
اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے
سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ