اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت
اٹلی میں سکھ فار جسٹس کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا-
باغی ٹی وی : بھارت سے خالصتان کی آزادی کی تحریک اٹلی پہنچ گئی ہے جہاں سکھ فار جسٹس کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، خالصتان ریفرنڈم میں تقریباً 40 ہزار ووٹ کاسٹ کیےگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خالصتان پر ووٹنگ صبح 9 سے شام 5بجےتک بغیر وقفےکےجاری رہی، تقریباً 10 ہزار لوگ وقت ختم ہونے کےباعث ووٹ نہ ڈال سکے، اٹلی کے مختلف شہروں میں تقریباً 2 لاکھ سکھ آباد ہیں۔
سکھ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر کے باہر موجود تھی، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ تھا کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔
خالصتان ووٹنگ سے ایک روز قبل ہزاروں سکھوں نے مارچ کیا جس کا مقصد بیساکھی کے موقع پر خالصتان کی اہمیت کو اجاگرکرنا تھا خالصتان مارچ میں عورتوں ، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، سکھوں نے بھارت سے آزادی کے لیے نعرے لگائے۔
نائجیرین ایئر لائن نے اپنی پروازیں معطل کر دیں
واضح رہے کہ علیحدہ سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ سال 31اکتوبر کو لندن سے ہوا تھا اور اب تک برطانیہ اور دیگر ممالک کے مختلف شہروں میں ہونے والی پولنگ میں ہزارسکھوں نے حصہ لیا ہےاس عمل کے ذریعے بھارت کو سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کا سخت پیغام بھی دیاگیا۔
ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگربین الاقوامی اداروں کو پیش کیا جائے گا تاکہ بھارت میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کے حوالے سے وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔سکھوں کا علیحدہ وطن کا مطالبہ اقوام متحدہ کے چارٹر سے مکمل مطابقت رکھتا ہے اور بھارت انہیں آزادی کا پیدائشی حق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔