سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق جو کچھ ہوا وہ قوم نے دیکھا،
عمرسرفراز چیمہ نے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کل جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی پر تشدد کیا گیا،پنجاب اسمبلی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کن لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہے گزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے،کیا گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہوا؟ ارکان اسمبلی پر جس طرح تشدد کیا گیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، گزشتہ روز ایوان میں چودھری پرویزالٰہی پرحملہ کیا گیا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی خود لوٹے ہوئے اور وہ غیرجانبدار نہیں رہ سکے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن متنازعہ ہوگیا ہے،غنڈوں کو بلا کر ہنگامہ آرائی کرائی گئی،
عمرسرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف لیا ہے،جب تک صدر پاکستان مجھے عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے ،صدر جب تک نوٹیفائی نہیں کرتے میں آفس ہولڈر ہوں، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری موخر کردی ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سپیکر اسمبلی کل کی کاروائی کوکالعدم قرار دے سکتے ہیں سازش کے تحت اقتدار پر قبضہ کرایا گیا ہے،گزشتہ 4سال انہوں نے عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی، عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہونا تھا،
عمرسرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اورارکان پرتشدد کیا گیا،پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتا ہوں،انہی لوگوں نے پاک فوج کے افسرکوتشدد کا نشانہ بنایا غیرآئینی کام کو آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اسپیکر سے کل کے واقعہ کی رپورٹ پر رائے مانگی ہے، حمزہ شہباز گھر کی خبرلیں، ان کا الیکشن گھرسے متنازعہ بنایا گیا،
قبل ازیں وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا تھا مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کیا گورنر پنجاب کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے تین اپریل کو عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری محمد سرور کی جگہ پر پنجاب کا گورنر لگایا گیا تھا
پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے
پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ
زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا
پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے
حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟
عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے