باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو خوشخبری سنا دی
جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز لاہو ہائیکورٹ نے معطل کردیئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے علی ترین کو غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنےپر نوٹسز بھجوانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے بد نیتی کی بنیاد پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا ہے ۔عدالت نے ایف بی آر کے بھیجوائے گئے نوٹسز معطل کرتے ہوئے سیکرٹری ریونیو ڈویژن ، چیئرمین ایف بی آر و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
علی ترین کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے تین کروڑ، 36 لاکھ 38ہزار 602روپے ، دو برطانوی پائونڈز کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بلاجواز نوٹس بھجوایا ہے۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے کے معاملہ پر پہلے بھی لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں زیر سماعت ہیں اوراس پر عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے 2018 کے گوشواروں میں تمام غیر ملکی اثاثے ڈیکلیئر کررکھے ہیں۔ اس کے باوجود ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت تمام قانونی تقاضے پورے کئے بغیر انہیں دوبارہ سے اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا ہے جو کہ آئینی اور قانونی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں یہ بھی مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے بدنیتی کی بنیاد پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ایف بی آر کا یکم اکتوبر کو بھجوایا گیا اظہار وجوہ نوٹس غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کودرخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روکا جائے۔
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
جہانگیرترین کی وزیراعظم کے ساتھ صلح کی کوشش کا کیا بنا؟ مبشر لقمان نے کیا انکشاف








