مزید دیکھیں

مقبول

گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

امریکا میں ایک ڈیلیوری ڈرائیور پر گرم مشروب گرنے...

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...

صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر...

بھارتی فوج کے بریگیڈیئر پر کرنل کی بیوی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام

میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ میں ایک بھارتی فوج کے...

جیل میں مجھے برہنہ بھی کیا گیا تھا،راج کندرا کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے جیل میں گزارے گئے دنوں کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا، راج کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، راج کندرا کو بھارت کی آرتھر جیل میں رکھا گیا تھا اور تقریبا ڈھائی ماہ بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے،راج کندرا نے جیل میں گزرے دنوں کے حوالہ سے کہا کہ انہیں جیل میں ہتک آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑا،راج نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں یہ دیکھنے کے لئے کہ کہیں آپ منشیات تو ساتھ نہیں لے آئے، آپ کو سب کے سامنے برہنہ کر دیا جاتا ہے اور جب ایساہوتا ہے تو لگتا ہے کہ آپ نے اپنی ساری عزت کھودی ، میں یہ سوچ رہاتھا کہ مجھے میڈیا تو ننگا کرہی رہا تھا اب یہ بھی ہوگیا اس واقعے نے مجھے خاصا مایوس اور پریشان کیا، جیل میں‌مجھے عام قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا جہاں ہر دن ایک مہم جوئی کی طرح ہوتا تھا میری آنے والی فلم میں ان تمام تجربات کا ذکر ہے

ایک اور انٹرویو میں راج کندرا کا کہنا تھا کہ انکی اہلیہ شلپا شیٹی نے دوران قید بیرون ملک منتقل ہونے کا مشورہ دیا لیکن میں اس بدنامی کے داغ کا خاتمہ چاہتا تھا، اہلیہ نے کہا کہ تم لندن میں پلے بڑھے ہو وہاں چلتے ہیں جس پر میں نے کہا کہ مجھے بھارت سے پیار ہے میں بھارت چھوڑنا نہیں چاہتا لوگ بڑے گناہ کرتے ہیں ہزاروں کروڑ کماتے ہیں اور ملک چھوڑ جاتے ہیں میں نے شلپا سے کہا کہ میں نے کچھ ایسا نہیں کیا کہ ملک چھوڑ جاؤں

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

یاد رہے کہ ”فحش مواد کی تیاری کے الزام میں گرفتاری کے بعد راج کندرا نے جیل تجربات پر مبنی فلم بنائی ہے،” جس کےذریعے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔فلم کی کہانی گرفتاری کے بعد ان کی فیملی کو نشانہ بنانے اور جیل ٹرائل پر مبنی ہے، راج کندرا کی فلم 3 نومبر کو ریلیز ہو گی۔راج اور شلپا شیٹی فلم کو لیکر کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہےکہ فلم اس کیس سے جڑی بہت ساری حقیقتوں سے پردہ اٹھائے گی .

آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan