تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے گھر پر پنجاب پولیس نے چھاپہ مارا ہے اور یہ چھاپہ دراصل گھر کی تلاشی کیلئے پولیس نے مارا ہے جبکہ چوکیدار سمیت دو گاڑی بھی ساتھ لے گئے ہیں، نسرت چیمہ کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار ناصرف گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر لے گئے ہیں بلکہ دو گاڑیاں اور گارڈ کو بھی ساتھ لے گئے ہیں.
Mussarat Cheema House

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسرت جمشید چیمہ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا گیا تھا لیکن ان کی گھر میں عدم موجودگی کے باعث گرفتاری ممکن نہ ہو سکی تھی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کی سابقہ رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس 25 مئی کی تاریخ دہرا رہی ہے اور ایک بار پھر ہمارے گھروں پر حملہ آور ہے، پولیس ہمیشہ کی طرح بغیر کسی وارنٹ کے ہمارے گھر کے باہر موجود ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

علاوہ ازیں اپن پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وارنٹ کے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے لئے درجنوں پولیس والے ہمارے گھر کے باہر موجود ہیں۔

Shares: