مظفرگڑھ نہر میں پہلوان کو ڈھونڈنے کے لیے جمشید دستی اپنی ٹیم کے ساتھ نہر میں اتر گئے

0
27

مظفرگڑھ میں نہر میں ڈوبنے والے مقامی پہلوان کو 24 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود تلاش نہ کیا جاسکا،ڈوبنے والے شخص کی تلاش کے لیے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی غوطہ خور ٹیم کے ہمراہ نہر میں خود بھی سرچ آپریشن شروع کردیا.مظفرگڑھ کی بستی احمد موہانہ میں گزشتہ روز 23 سالہ مقامی پہلوان عاقب مظفرگڑھ کینال میں ڈوب گیا.ریسکیو کیمطابق 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود بھی عاقب کی تلاش میں کامیابی نہ مل سکی.عاقب کے اہلخانہ نے غازیگھاٹ پل پر احتجاج کیا تو جمشید دستی اپنی غوطہ خور ٹیم لیکر مظفرگڑھ کینال پہنچ گئے،جمشید دستی نے خود بھی غوطہ خور ٹیم کیساتھ مظفرگڑھ کینال میں سرچ آپریشن شروع کردیا.اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ حکومتی بے شرمی ہے کہ 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ڈوبنے والے مقامی پہلوان کی تلاش کے لیے کوئی نوٹس نہیں لیا.جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ کینال بند کردی جاتی تو عاقب کی لاش مل جاتی.ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی پر خود غوطہ خوروں کی ٹیم لیکر مظفرگڑھ کینال پہنچا ہوں.دوسری جانب ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے.

Leave a reply