پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے قائی قبیلے کی ٹی شرٹ میں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-
باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں نے جہاں تمام پاکستانی عوام اور معروف شخصیات کو اپنی سحر میں جکڑ لیا ہے تاہم اب ترک سیریز کی محبت میں گرفتار ہونے والی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے انسٹا گرام پر نئی تصاویر شئیر کیں جن میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور اُنہوں نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جس پر قائی قبیلے کا نشان بنا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CE3lTyBhvqL/
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جویریہ سعود نے تُرک زبان میں ’اے وللہ‘ بھی لکھا جس کا مطلب ہے شکریہ۔
اداکارہ کے مداح ان کی پوسٹ پر کوئی ردعمل نہیں دے سکتے کیونکہ کا انہوں نے کمٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے-
واضح رہے کہ اس سے قبل جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے لیے تعریفی پیغام جاری کیا تھا، اُنہوں نے لکھا تھا کہ وہ ارطغرل غازی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں اور اِس تُرک سیریز نے اُن کی روح کو چُھوا ہے۔
جویریہ سعود نے لکھا تھا کہ اس ترکش سیریز میں دین اسلام، ایک حقیقی مسلمان اور مسلمان کی سنتوں کو ایک عمدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے جو مغربی سامعین تک با آسانی پہنچ سکتا ہے اور ارطغرل غازی میں مسلمانوں کی وہ تاریخ دکھائی گئی ہے جو اکثر مغربی ثقافتی تاریخ میں ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔
واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔
اداکار عمران اشرف ارطغرل کے بامسی کے مداح ہو گئے
ارطغرل ڈرامے کے معروف کردار دو تلواریں لیا ننھا بمسی سامنے آ گیا
ارطغرل ڈرامے میں کلہاڑے والے پاکستانی ترگت کی ویڈیو وائرل
’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا