جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کی جتنی طاقت ہےوہ ٹیکس چھپاتا ہے،کسی کوہراساں نہیں کریں گے لیکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

باغی ٹی وی : وزیرخزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے پتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاشرےکی ترقی میں ٹیکس کااہم کردارہے، جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا-

وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانےکیلئےشروعات پارلیمنٹیرینز سے ہونی چاہیے، ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کیلئےمثال بنیں یہاں جس کی جتنی طاقت ہےوہ ٹیکس چھپا تا ہے-

جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریونیو سے کرنٹ اخراجات بھی پورےنہیں کرپارہے ٹیکس سسٹم میں شفافیت اورآسانی کیلئےاقدامات کررہےہیں شناختی کارڈ کے ذریعے پتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے، کسی کوہراساں نہیں کریں گے لیکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ناظم جوکھیو کیس:خاندان قاتلوں سے صلح کرتا ہے تو وفاقی حکومت…

شوکت ترین نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے علاوہ کوئی ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 30 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، محصولات میں اضافے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

سیالکوٹ سے دبئی، پی آئی اے پروازوں کا آغاز

Comments are closed.