جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا اور انتہائی اہم عضو ہے جس کاکام خُون کو صاف کرنا ہوتا ہے یہ خون سے کمیمکلز، الکوحل، منشیات وغیرہ کی صفائی کرتا ہے اور انسانی زندگی کو قائم رکھنے والے 2 انتہائی اہم اجزا گلوکوز اور بائل پیدا کرتا ہے جو زندہ رہنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں
جگر جسم میں مسلسل کام کرتا رہتا ہے اور اگر ہم اپنی خوراک کو درست نہ رکھیں اور منشیات اور الکوحل کا زیادہ استعمال شروع کر دیں تو ہمارا جگر اسے صاف کرنے کے دوران خود آلودہ ہوجاتا ہے اور ایسی صورت میں اس کے کام کرنے کی رفتار سُست ہو جاتی ہے
ایسے کھانے جوپروسیسڈ ہوں اور فاسٹ فوڈز جنہیں اگر زیادہ مقدار میں کھایا جانے لگے وہ بھی جگر کو آلودہ کر دیتے ہیں جس سے جگر کمزور ہوجاتا ہے اور اپنے افعال سرانجام دینے کے لیے اُسے زیادہ وقت کام کرنا پڑتا ہے جس سے صحت پر بُرے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔
ہماری خوش قسمتی ہے کے اللہ نے ایسے بہت سے کھانے بنائے ہیں جو ہمارے جگر کی صفائی کرتے ہیں اور اُسے آلودگی سے پاک کرتے ہیں اور فعال طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتے ہیں جو جگر کو قُدرتی طریقے سے صاف کر دیتے ہیں اور اُس کی خون سے ٹوکسن کی صفائی کرنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں
لیموں:
جگر کو صاف رکھنے لے لئے لیموںپانی ایک اہم ذریعہ ہے کیونکہ لیموں اور پانی کے ساتھ ملنے سے جگر جو انزائم بناتا ہے اتنی وافر مقدار میں جگر کسی اور غذا کے پانی سے ملنے پر نہیں بنا سکتا
ہرا دھنیا:
ہرا دھنیا تقریباً ہر جگہ باآسانی دستیاب ہے یہ جسم سے بھاری دھاتیں خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے جگر کو بہتر طریقے سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے
لہسن:
لہسن کے اندر سیلینئیم اور ایللیسین کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ منرل جگر کی صفائی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور جگر کی حفاظت کے لئے بہت معاون ہیں لہسن میں سلفر کے مرکبات شامل ہوترے ہیں جو جگر کے اندر موجود اینزائمز کو بحال کرتا ہے اور یہ اینزائمز جسم کو فاضل مادہ سے پاک کرنے میں مددگار ہوتے ہیں
سٹرس فروٹس:
کینو، مالٹا، لیموں، میٹھے، مسمی وغیرہ ایسے پھل ہیں جو جگر کی خون صاف کرنے کی صلاحیت کو قُدرتی طور پر بڑھاتے ہیں، یہ پھل جگر میں ڈی توکسیفائنڈ اینزائمز کو پیدا کرتے ہیں جو خون سے فاضل مادوں کو صاف کر دیتے ہیں
سبزیاں:
سبزیاں خاص طور پر بروکلی، بند گوبھی، گوبھی وغیرہ کے اندرگلوکو سائنولیٹ موجود ہوتا ہے جو جگر کے اندر خُون کو صاف کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے، سبز پتوں والی سبزیاں ، سلاد کے پتے، پالک، ساگ وغیرہ کے اندر سلفر کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جگر کو طاقتور کرتی ہے، ان سبزیوں میں کلوروفل کی بھی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو خون سے کیمیکلز کو صاف کرتی ہے اورجگر کے اندر موجود دھاتوں کی بڑی مقدار کو نیوٹرلائز کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے
ایواکیڈو:
ایواکیڈو ایک زبردست فروٹ ہے جو آنتوں کی صفائی کرتا ہے اور جسم میں قُدرتی طور پر glutathione پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور جگر کی صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ جگر کو فعال کرتا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انسان جگر کے کام کرنے کے بغیر 24 گھنٹے بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور اگر جگر ٹھیک کام کر رہا ہو تو جسم کے باقی سارے اعضا بھی تندرست رکھتا ہے اور اُنہیں صاف خون مہیا کرتا ہے تاکہ وہ بھی ٹھیک کام کر سکیں ، اس لیے اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور فاسٹ فوڈز اور دوسرے ایسے کھانے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں خاص طور پر چکنائی والے کھانے استعمال نہ کریں اور ورزش کو اپنی روزانہ کی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ آپ اللہ کی دی ہُوئی نعمت زندگی کو صحت مند طریقے سے گُزار سکیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں
ہلدی:
ہلدی سارے جسم کے لیے انتہائی مُفید ہے اور خاص طور پر جگر کو تندرست کرنے میں انتہائی فعال ہے یہ جگر کو خراب ہونے سے بچاتی ہے جگر میں خون صاف کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور اس کی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں جگر کے مردہ سیلز کو مرمت کر کے دوبارہ کام کرنے کے قابل بناتی ہیں اور جسم سے فاسد مواد کے اخراج میں مفید ہے ہلدی جگر کی Metals فلٹر کرنے کی صلاحیت کو تیز کرتی ہے اور جگر سے پیدا ہونے والی بائل کی مقدار کو بھی بڑھاتی ہے
اخروٹ:
اخروٹ انتہائی مُفید ڈرائی فروٹ ہے جس کے اندر ایسے امائنو ایسڈ ہوتے ہیں جو جگر کو ایمونیا کی صفائی میں مدد دیتے ہیں اخروٹ کے اندر glutathione اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جگر کی قدرتی طور پر صفائی کر دیتے ہیں اور وہ فاضل مادے جو جگر فلٹر نہیں کر پاتا فلٹر ہو جاتے ہیں
چقندر:
چقندر ایک انتہائی فائدہ مند سبزی ہے جو خون میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھا کر اُسے صاف ہونے میں مدد کرتی ہے چوقندر خون میں شامل فاضل مادوں کو توڑ کر چھوٹے ذرات میں منتقل کرتی ہے جس سے خون کو فلٹر ہونے میں آسانی ہوتی ہےچقندر جگر میں موجود اینزائمز کوسٹیمولائٹ کر دیتی ہے اور اس کے موجود وٹامن سی اور فائبر جگر کے اندر جمے ہُوئے فاضل مادوں کو فلٹر ہو کر خارج کرنے میں انتہائی مدد گار ہیں
گاجر:
گاجر میں پلانٹ فلیوونوئیڈز اور بیٹا کیروٹین جگر کی سُستی کو ختم کرتے ہیں اور جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو تیز کرتے ہیں گاجر میں قدرتی وٹامن اے جگر میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کرتا ہے اور جگر کو فعال رکھتا ہے
سیب:
سیب بہت سی بیماریوں میں شفا ہے، سیب کے اندر ایک ایسا کیمیکل جسے پیکٹن کہتے ہیں موجود ہوتا ہے جو خُون سے فاضل مادوں کو صاف کرنے میں انتہائی مددگار ہے یہ فاضل مادوں کو توڑ کر باریک سے باریک ذرات میں منتقل کرتا ہے جس سے جگر کو خون صاف کرنے میں مدد ملتی ہے
سبز چائے:
سبز چائے ایک اکسیر ہے جو سارے جسم کے لیے ہی انتہائی مُفید ہے مگر یہ جگر کے لیے انتہائی مُفید ہے کیونکہ اس کے اندر موجود قُدرتی اینٹی آکسائیڈینٹ جگر کو طاقتور بناتے ہیں اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں سبز چائے کو صرف قہوے کی صورت میں استعمال کریں اور سبز چائے کے ایکسٹریکٹس نہ استعمال کریں کیوں کے یہ جگر کو نقصان پہنچاتے ہیں