جن کو مریم کے سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان کا ووٹ بینک کتنا ہے. حنا پرویز بٹ کا شاہد خاقان عباسی پر طنز.
مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر طنز کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ "جن کو مریم بی بی کے چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان سے میرا سوال ہے کہ آپ کا ووٹ بنک کتنا ہے؟ اگر آپ جلسہ کریں تو کتنے لوگ آئیں گے؟ کیا آپ طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں؟ اللہ کا شکر ہے مریم بی بی کے پاس یہ سب خصوصیات ہیں اور اسی لئے وہ پارٹی کی بہترین چوائس ہیں.”
جس کے پاس اپنا حلقہ تک نہیں، جو خود سپیشل سیٹ کی بھیک کے انتظار میں رہتی ہے وہ عورت آج
چوہدری نثار خاں
شاہد خاقان عباسی
خواجہ سعد رفیق
کی سیاسی حیثیت کو چیلنج کر رہی ہے۔حناء کچھ تو شرم کرو
ویسے بھی خان کے حکومت میں آنے کے بعد سپیشل سیٹ سختم،تو بہتر ہے سلائی کڑھائی پر توجہ دو https://t.co/mr6xLoRZNc— Erum Zaeem (@ErummZaeem) February 2, 2023
اس پر ڈاکٹر نادیہ نے لکھا کہ حنا پرویز بٹ درحقیقت شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے جنہوں نے مریم نواز کو نائب صدر بنانے پر اعتراض کیا تھا. جبکہ جبکہ ایک صارف عمر جٹ نے لکھا کہ ووٹ بینک کے حساب سے تو مسلم لیگ ن میں آپ سے زیادہ ووٹ بینک کسی کا نہیں ہو سکتا تو پھر آپ کو چیف آرگنائزر کیوں نہیں بنایا گیا؟
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ دنوں پارٹی کے عہدے سے مستفی ہوئے تھے جبکہ سمانیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ جب مریم نواز چیف آرگنائزر بنی تو پارٹی کے صدر شہباز شریف کو دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ پارٹی میرے استعفے کا اعلان کردے گی لیکن بدقسمتی سے کل ایک صحافی سے اعتماد میں بات کی تھی انہوں نے اخبار کی زینت بنا دی، جس پر طرح طرح کی قیاس آرائی شروع ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
ان کا کہنا تھا کہ میں نے استعفیٰ دے دیا تھا، اس کا بنیادی اصول ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز کو اوپن فیلڈ ملنی چاہیے، بینظیر بھٹو کا اپنے انکلز جو بھٹو کے ساتھی تھے، میں ان چند لوگوں میں سے ہوں جس نے اسمبلی میں اس کو خود دیکھا ہے۔