جنہیں پاکستان کے عوام بھی نہیں جانتے وہ حکومتی ترجمان ہیں،شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کی ہے
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج اسٹاک مارکیٹ 2ہزار پوائنٹس گر گئی ہے،بد نصیبی ہے کہ ملک کے حکمران مہنگائی کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں، عوام کے ساتھ کیا ہورہا ہے ، حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں،رواں سال پچھلے نومبر کی نسبت ساڑھے گیارہ فیصد اضافہ ہوا،کھانے پینے کی اشیا میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے، پڑوسی ملک میں مہنگائی پاکستان کی نسبت آدھی سے بھی کم ہے،200 ممالک میں سے مہنگائی میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے،غریب کو تباہ کردیا گیا ہے، مہنگائی کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا گیا،حکومت نے 18ترجمان رکھے ہوئے ہیں، جنہیں پاکستان کے عوام بھی نہیں جانتے وہ حکومتی ترجمان ہیں،حکومتی ترجمان گالی گلوچ کے پیسے لیتے ہیں ، سلیکٹڈ حکمران عوام کی پروا نہیں کرتے،گھی کی قیمت میں 58فیصد اضافہ ہوچکاہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں دیگر ممالک میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟ عوام کے ساتھ کیا ہورہاہے ، حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں، چیئرمین نیب کی آنکھیں اور کان بند ہیں،

قبل ازیں ن لیگی رہنما خواجہ آصف اساتذہ کے احتجاج میں شامل ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت کرنا جمہوریت کی نفیہے ، عمران خان نے لوگوں کو بیروزگار کر دیا ، عوام اپنے گردے تک بیچنے پرمجبور ہیں ، جب بنیاد ہی ٹیڑھی ہو توعمارت بھی ٹیڑھی ہی ہو گی ، 2018 میں بنیادی اینٹ ٹیڑھی رکھی گئی تھی مہنگائی اتنی کر دی گئی ہے کہ جو تنخواہ ہے اس میں بھی گزر بسر نہیں ہو رہا ، حکمران اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں ہمیں حکمرانوں کو اپنی مرضی مسلط کرنے سے روکنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، متحدہ اپوزیشن آرڈیننس کے خلاف اسمبلی فلو رپر قدم اٹھائیں گے

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟

Shares: