جناح ہاؤس حملہ کیس میں 178 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، عدالت نے مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی ،جناح ہاؤس کیس میں ملزم رؤف احمد نے درخواست ضمانت واپس لے لی،عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر ملزم رؤف احمد کی درخواست ضمانت خارج کر دی
عدالت نے جناح ہاؤس مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو توھین عدالت کا نوٹس جاری کرنا پڑے گا ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی
پی ٹی آئی ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ ,فرزانہ سرور ٫ ,شاکر اللہ ,عبد الغفار ,,ایلون مسیح ,جان جیمز سمیت 178 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
جناح ہاؤس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار
نو مئی کے واقعات پر کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری
یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
نومئی،رانا ثناء اللہ گھر پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ جاری
دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو ن لیگی رہنما راناثناءاللہ کے گھر پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل، زین قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری،عمر ایوب ،ڈاکٹر شہباز گل، مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر ،سابق ایم پی اے جوبیل عامر، میاں اسلم اقبال، کرنل ریٹائرڈ اعجاز منہاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جیل میں ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے.واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر بھی حملہ کیا تھا،