جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا، تحقیقاتی رپورٹ پر ہو گا مزید ایکشن، وزیراعظم کا اعلان
جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا، تحقیقاتی رپورٹ پر ہو گا مزید ایکشن، وزیراعظم کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا
وفاقی کابینہ اجلاس میں کرونا وائرس، آٹا ، چینی بحران کے حوالہ سے رپورٹ اور اسکے بعد پیدا شدہ صورتحال ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیراعظم عمران خان نے حالیہ اقدامات پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کی گئی، عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آنے پر مزید ایکشن ہوگا، جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا،کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کیلئے ہر قدام اٹھایا جائے گا۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کوکرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر دی گئی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کابینہ ارکان کو تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا اور فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کر دیا گیا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، رحسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلباء اور سوشل ورکرز کی ہے، انجینئرز، اساتذہ، وکلاء اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد بھی فورس میں شامل ہیں، وکلاء صحافی اور ریٹائرڈ آرمڈ فورسز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا سیاسی ورکرز اور این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے، پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے، سندھ سے 1 لاکھ 11 ہزار، پختونخواہ سے 1 لاکھ 2 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہوئے، اسلام آباد سے 10 ہزار، بلوچستان سے 9 ہزار، آزاد کشمیر سے 8 ہزار نوجوان فورس کا حصہ بنے ہیں۔
چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کو صوبائی اور ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے