پاک چین وزرائےخارجہ اعلامیہ:افغانستان،سی پیک، عالمی معاملات پریکجان:کرونا ویکسین کی مشترکہ تیاری پراتفاق

0
81

اسلام آباد :پاک چین وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس ،افغانستان،سی پیک سمیت پریکجان :کرونا ویکسین کی مشترکہ تیاری پر اتفاق چینی حنان میں پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں کرونا کے انسداد کےلیے ویکسین کی مشترکہ تیار پر اتفاق کیا گیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور وانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کرونا وائرس، تعلقات، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ، امن اور خطے کی ترقی کے اقدامات پر اتفاق ہوا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان وزرائے خارجہ نے کرونا کے انسدا کےلیے ویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا کو سیاسی رنگ اور القاب دینے کی مخالفت کی۔

دونوں رہنماوں نے عالمی صحت پر ڈبلیو ایچ او کے کردار کی حمایت کی اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق چین نے پاک چین آہنی بھائیوں کے عزم کو دہرایا اور چین نے پاکستان کے خطے میں مضبوط شراکت ہونے کا اعادہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے، بھارت کی ہندتوا پالیسی کو پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل اور اس حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس متعلق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے خلوص نیت کے ساتھ اپنی مصالحانہ کاوشیں کیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل اپنانے اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

Leave a reply