جج کی اہلیہ اور بچے اغوا کرنے کی کوشش ناکام

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جج کی اہلیہ اور بچے اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود رنگ روڈ سے ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ اور بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

جج محمد سعید کی اہلیہ اپنے دیور اور بیٹے کے ہمراہ موٹر کار میں ورسک روڈ جا رہی تھی کہ راستے میں انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید سکنہ ورسک روڈ کی اہلیہ سلمہ حبیب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ آج کل اس کا شوہر پڑھائی کے سلسلے میں انگلینڈ میں مقیم ہیں وہ بھی چند روز پہلے بچوں کے ہمراہ انگلینڈ سے پشاور آئی تھی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے

Leave a reply