جے یو آئی کو حکومتی پیشکش پر ن لیگ میدان میں آ گئی، بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کو سینیٹ میں ڈپٹی کی سیٹ کی پیشکش کے بعد ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ میدان میں آ گئے
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پیش کش کوقبول نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی چیئرمین کے لیے جو فیصلہ ہوگا وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوگا،حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم میں دراڑ کی کوشش ہے،جے یو آئی پی ڈی ایم کے فیصلے کی پابند رہے گی،سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ہے، حکومت کی اکثریت نہیں،حکومت سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت کو تسلیم کرے حکومتی اتحاد کی سینیٹ میں پی ڈی ایم سے نشستیں کم ہیں،حکومت کی باضابطہ پیشکش کی اطلاع میرے علم میں نہیں
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام کیلئے شاہدخاقان کی صدارت میں کمیٹی بنی ہے،اگر حکومت کی طرف سے آفرہوتی ہے تو پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، حکومت کومانتےہی نہیں تو اس کی پیش کش کوکیسےتسلیم کرسکتے ہیں،
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد حکومت کا مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سے رابطہ ہوا ہے ،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کو اہم عہدہ دینے کے پیشکش کی ہے، حکومت نے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کردی
لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز
اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عبدالغفورحیدری کو آفر کی ہےکہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں،
مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلیے نامزد کردیا، جس پر مولانا حیدری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا،
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف
اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا
بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، اجلاس میں ایسی سفارشات پیش کہ شیخ رشید بھی دنگ رہ گئے
پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا
کون ہو گا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار؟ نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں کس کو نامزد کر دیا؟
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی یوسف رضاگیلانی کا مقابلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائیز دیں گے
نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،