تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں گے،ابھی پہنچے نہیں،جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نہیں پہنچے تو عدالت انتظار تو نہیں کرے گی،اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم بہت زیادہ ہو گئی ہے،آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو چکی ہے، قیمتیں اس لئے کم کیں،آٹےکی قیمت بڑھے تو یہ فوری قیمت بڑھا دیتے ہیں،کمی کے ساتھ کم نہیں کرتے
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے تندور والے غریب لوگوں کا مفاد بھی دیکھنا ہے، تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں،عدالت نے ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے،روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں، انہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتہ،وکیل نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیں، ہمارے لوگ گرفتار اور تندور سیل ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو متفقہ قیمت کا تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیل کردہ تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل 12 بجے بیٹھ کر مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کریں،نئی قیمتیں متعین کر کے تین دن میں عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
روٹی ہمیں 21روپے میں پڑ رہی،20 میں بھی بیچنے کو تیار ہیں،نان بائی ایسوسی ایشن
روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے