کب تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا تھا؟ مولانا فضل الرحمان نے اندر کی بات بتا دی
کب تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا تھا؟ مولانا فضل الرحمان نے اندر کی بات بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت جائے گی یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا، نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیئے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی، کل اے پی سی بلائی ہے، لائحہ عمل پر غور ہوگا، شہباز شریف بیرون ملک ہیں، اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان
حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران
گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی
اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں
دوسری جانب اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے لئے مولانا فضل الرحمن نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطے مکمل کر لئے۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی، ن لیگ، اے این پی، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمعیت اہلحدیث، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت کو دعوت دے دی، آل پارٹیز کانفرنس کل منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔
مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے 4 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے، وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔
مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟
آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے
کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کامطالبہ تھا کہ ناجائز حکومت کا خاتمہ کیا جائے،پوری قوم اور کارکنوں کا شکار گزار ہوں ،قوم نےسردی کوبرداشت کیا مگر حوصلے پست نہ ہوئے،