کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے

‏کابل میں ائیرپورٹ والی سڑک پر انتہائی ٹریفک جام ہے۔ ہزاروں لوگ ائیرپورٹ کی طرف جا رہے ہیں باوجود یہ کہ ان کے پاس نہ تو ویزہ ہے نانہ ہی باہر جانے کا کوئی پلان۔اس وقت کابل ائیرپورٹ سے ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں ،کابل سے باغی ٹی وی کے نمائندہ نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ پرہنگامی سی صورتحال ہے، افرا تفری ہے، لوگ افغانستان چھوڑنے کے لئے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں

دوسری جانب کابل میں افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد آج پہلا جمعہ ادا کیا گیا ہے جس میں مساجد کے اماموں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں ،طالبان کی دعوت ارشاد کے ایک عہدیدار نے آج کابل کی مشہور پل خشتی مسجد میں خطاب کیا۔ طالبان لیڈر نے افغان عوام کو خطبہ جمعہ میں پیغام دیا کہ طالبان امن چاہتے ہیں کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،

قبل ازیں برطانیہ نے کہا ہے کہ برطانوی سفارت خانے کے محافظوں کو کابل سے نکالا جائے گا ،برطانوی سفارتخانے کے سیکورٹی گارڈز جو پیچھے رہ گئے تھے اب انکو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ کابل ایئر پورٹ پر پہپنچ چکے ہیں،عملے کے 100 اہلکار ہیں لیکن وہ سفارتخانے کی اب حفاظت نہیں کر سکتے اسلئے انکو وہاں سے نکالا جا رہا ہے،دی گارڈین کی ایک رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ کابل میں برطانوی سفارت خانے کے محافظوں کو بتایا گیا تھا کہ انہیں برطانیہ سپورٹ نہیں کرے گا کیونکہ انہیں ایک کمپنی نے ہائیر کیا تھا ،برطانوی سفارتخانے کے ملازموں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں کہ انکو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے تا ہم جمعہ کی صبح سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانوی حکام نے کہا کہ برطانوی سفارتخانے کے محافظوں کو بھی نکالا جائے گا

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

Comments are closed.