کابل، سکول میں دھماکہ،19 افراد کی موت،27 زخمی

0
46

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا ہے

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک 27 زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ دشت پرچی کے علاقے میں اسکول کے اندر ہوا،افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کردی،دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب طلبا کی بڑی تعداد سکول میں موجود تھی، افغان میڈیا کے مطابق طلبا انٹری ٹیسٹ دینے کے لیے اس سینٹر میں آئے تھے، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالب علموں کی ہے ترجمان کابل پولیس کے مطابق ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور دھماکہ کرنے والا طالب علم کے روپ میں تعلیمی ادارے میں داخل ہوا،اور اندر جا کر دھماکہ کر دیا

کابل دھماکہ،وزیراعظم شہباز شریف نے کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں تعلیمی مرکزمیں خود کش حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظلم اور بربریت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے بدلتے ہوئے خطرے کے خلاف عالمی تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے دہشت گردی نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر دل شدید افسردہ ہے دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں غم کی اس گھڑی میں پاکستان اور اسکی عوام اپنے افغانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں

قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

Leave a reply