کفالت پروگرام، ایک خاتون ایک بینک اکاؤنٹ،خواتین کو ملے گا سمارٹ فون، ثانیہ نشتر نے بتائیں تفصیلات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین کے پیسے فراڈ کے ذریعے چوری کر لئے جاتے تھے ،اسلئے ہم نیا پروگرام لے کر آئے ہیں، ہر تحصیل میں نادرا کےسسٹم میں رجسٹریشن سسٹم ایکٹو ہو گیا ہے،.نادرا احساس سسٹم میں ضرورتمند لوگ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اسکے بعد کوائف کی تصدیق ہو گی اور اس کے بعد امداد کی جائے گی،جو بھی ضرورتمند ہو گا اس کی مدد اسی وقت کر دی جائے گی دس سال کا انتطار نہیں کرنا پڑے گا،
ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ ہم نے بینکوں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں، سروس سٹینڈرڈ بنایا گیا ہے، نیا نظام سو فیصد بائیو میٹرک ہے جس میں چوری کا کوئی امکان نہیں، وزیراعظم کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں، وظیفوں کے نظام کو حکومت بینکوں تک یقینی بنا رہی ہے، ان خواتین کو پہلے بینکوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی تھی، اب یہ خواتین عزت سے ماہانہ وظیفہ بینکوں سے وصول کریں گی، لوگوں کی ضروریات کو دیکھ کر اصلاحات کی گئی ہیں.
ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ ہم رقم ایک زیادہ کر رہے ہین اور پانچ ہزار کی بجائے چھ ہزار اور اس کو ماہانہ کر رہے ہیں، کفالت پروگرام کے تحت چار نئی چیزیں ہیں جس سے خؤاتین کی معاشی خودمختاری مین تبدیلی آئے گی، خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں آنا ہو گا، ہر خاتون کا ایک بچت بینک اکاؤنٹ ہو گا، خواتین بینک سے قرضہ بھی لے سکیں گی، اکاؤنٹس ملیں گے، وزیراعظم کی ون وومین ون اکاؤنٹ کی پالیسی کو اقوام متحدہ نے بھی سراہا ہے،یہ پہلا معاشی خودمختاری کا خواتین کے لئے قدم ہے،ا س سال تمام کفالت پروگرام میں آنے والی خواتین کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہوں گے جلد اس بارے پالیسی وضع کی جائے گی، احساس پروگرام کے اقدامات سے خواتین مستفید ہوں گی. خواتین کے بچے احساس سکالر شپ کے تحت بھی اپلائی کر سکیں گے اس سے خؤاتین کو بہت فائدے ہوں گے، ہم کفالت کے ذریعے سماجی تحفظ کا دائرہ کار پارٹنر شپ کے ذریعے بڑھانا چاہتے ہیں، کارڈ پر ایک کیو آر کوڈ ہے یہ ڈیجیٹل کورڈ اور شناخت ہے، کارڈ جب لوگوں کو ملیں گے ان کے لئے پارٹنر ادارے بھی مدد کریں گے، یوٹیلٹی سٹور سے کم نرخوں پر راشن ملے گا،
تقریب میں وفاقی وزرا، مشیروں نے بھی شرکت کی
کفالت پروگرام کے تحت ملک بھر میں تیسرے مرحلہ میں کل 70 لاکھ خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔
سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں 70 اضلاع میں 10 لاکھ خاندانوں کے اندراج کے ساتھ غریبوں کے اس پروگرام کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔2 ہزار روپے ماہانہ نقد رقم، 75 ہزار روپے بلاسود قرضہ اور مرحلہ وار دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحق خواتین کا اندراج کیا جائے گا۔ ان خاندانوں کو فروری، مارچ 2020ءسے کفالت اعزازیہ ملنا شروع ہو جائے گا جبکہ دیگر مستحقین کا ڈیسک رجسٹریشن کے ذریعے اندراج کیا جائے گا۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
ایس ایم ایس اور کفالت ویب سروس کے ذریعے گھر گھر سروے اور احساس نادرا ڈیسک رجسٹریشن سنٹر کے ذریعے مستحقین کی نشاندہی کی جائے گی۔ اندراج کے بعد ان کی اہلیت کی تجزیاتی اعداد و شمار کے مطابق تصدیق کی جائے گی اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک احساس ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا
جن خواتین کے اپنے بینک اکاﺅنٹس ہوں گے اور اے ٹی ایم کے ذریعے ان کی بائیو میٹرک ہو چکی ہو گی وہ پوائنٹ آف سیلز ایجنٹ، مخصوص برانچوں حبیب بینک لمیٹڈ اور الفلاح بینک سے رقوم نکلوا سکیں گی۔ مستحقین اپنے سیونگ اکاﺅنٹس کے ذریعے 2 ہزار روپے ماہانہ نقد مدد بھی نکل سکیں گے، ساری ادائیگیاں بائیو میٹرک کے ذریعے ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ مستحقین کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے احساس پروگرام کے تمام مواقع استعمال کئے جائیں گے۔
صحافیوں کے احتجاج میں ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر