کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا وقت ختم ، نواز شریف اور بلاول سمیت دیگر رہنماؤں کے کاغذات بھی جمع

ای سی پی کی جانب سے 2 روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی،
0
151
ecp

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مشکل مرحلہ مکمل ہوگیاقومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں نے آج بھی کاغذات جمع کرائے۔ کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے رش ختم ہوگیا تھا۔

باغی ٹی وی : ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی جاری ہے، اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر رہے اس موقع پر ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے کل 25 دسمبر سے آراو اور ڈی آراو کے دفاتر کے احاطے میں موجود امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا،الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا-

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں، نواز شریف کے کورنگ امیدوار بلال یسین ہیں، نواز شریف کو 26 دسمبر کو اسکروٹنی کیلئے بلا لیا گیا،جبکہ خرم دستگیر خان نے این اے 78 گوجرانوالہ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں،لیگی رہنما مریم نواز نے بھی پی پی 80 شاہ پور سرگودھا سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں-

پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں،پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی صورت میں اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرانے ریٹرنگ آفیسر کے پاس پہنچے اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عامر خان نے اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرائے۔

این اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے این اے 150 ملتان سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

این اے 150سے زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، سربراہ ایم کیوایم نے این اے 248 اور این اے 250 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اُنہوں نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں صندل خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ میں کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں میرے آبائی علاقے میں بہت مسائل ہے، انہی مسائل کے حل کے لیے نکلی ہوں خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، فی الحال کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہوں،گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، میں جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری گدھا گاڑی پر کاغذات جمع کرانے پہنچےجاوید ناگوری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106 سے کاغذات جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے معاملے پر الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالودود خان نے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ایک شکایتی خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں لاہور کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورخصوصاً پولیس کی مداخلت کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ شکایات موصول ہونے کے بعد متعلقہ اداروں سے فون پر رابطے کی کئی بار کوشش کی گئی اور متعدد خطوط بھی لکھے، تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا ضلعی الیکشن کمشنر نے اپنے خط میں صوبائی الیکشن کمشنر سے درخواست کی کہ وہ آئی جی پنجاب سے چیف سیکریٹری پنجاب سے رابطہ کریں تاکہ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جاسکے۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے اس خط کے بعد الیکشن کمشنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو فون کیا اور کہا کہ ریٹرنگ افسران کےکام میں مداخلت قبول نہیں ہے، شفاف الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ان کے رہنماؤں اور امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جارہا ہے اور ان پر تشدد کرکے گرفتار کیا جارہا ہے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا بھی کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے ای سی پی کی جانب سے 2 روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی، چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔ ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

بلاول بھٹو کا این اے 128 کی بجائے کسی اور حلقے سے الیکشن …

دوسری جانب عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن لڑیں گے، نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے، بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے 132 سے بھی کاغذات جمع کرادیئے، مریم نواز این اے 119 اور این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گی، مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف صنم جاوید میدان میں اتریں گی۔

مفلس کے بدن کو بھی ہے چادر کی ضرورت

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری حلقہ این اے 61 جہلم سے بطور آزاد امیدوار سامنے آگئیں، مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے۔ آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز خٹک نے این اے 33 نوشہرہ اور 2 صوبائی نشستوں سے کاغذات جمع کرادیئے-

سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے قسمت آزمائیں گے، مصطفیٰ کمال نے این اے 242 اور این اے 247 کراچی سے کاغذات جمع کرا دیئے، بانی پی ٹی آئی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے خیال رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے غلطی سے فلسطین کے حق میں ہاتھ اٹھادیا

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خان نے بھی تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں سے انتخابات میں حصہ لیں گےجہانگیر ترین این اے 149 ملتان اور پی پی 227 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ قبل ازیں، جہانگیر ترین این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں-

Leave a reply