عام انتخابات، کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز

0
227
ecp

الیکشن کمشین نے کاغذات نامزدگی کیلئے پانچ گھنٹے اور دے دیئے

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں پانچ گھنٹے کا اضافہ کردیا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آج مورخہ 12جنوری 2024 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی سہولت کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے ۔اب امیدوار آج شب 9بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

عام انتخابات،کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے کل انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست آج ہی جاری کی جائے گی،سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار 6 فروری تک اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نےقومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن پروگرام میں تبدیلی کی تھی،مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک کی جائے گی،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی

شیخ رشید نے این اے 57 سے کاغذات واپس لے لئے
شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے،شیخ رشید احمد نے آر او آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی ،الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض خارج کر دیا گیا،الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید احمد کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا ،شیخ رشید احمد عام انتخابات کے لیے راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، شیخ رشید این اے 56 سے الیکشن لڑیں گے

شفقت محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان الیکشن سے دستبردار
اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوگئے۔ تحریک انصاف کا ٹکٹ ممتاز نامی امیدوار کو دیا گیا،سبطین خان نے ٹکٹ نہ ملنے پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 88 سے امیدوار تھے، قبل ازیں سبطین خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا

تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میں نے NA130 اور PP170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،اور میں کسی بھی سیسٹ سے امیدوارنہیں ہوں۔ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو،

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نعیم اعجاز نے پی پی 10 کے ریٹرننگ افسر کو پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا ،چوہدری نعیم اعجاز پی پی 10 سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار ہیں،چوہدری نعیم اعجاز نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ پارٹی ٹکٹ جمع کروایا،چوہدری نعیم اعجاز نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

این اے 242 ، مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ جمع،شہباز شریف نے میدان چھوڑ دیا
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروا دیا گیا، حسان صابر نے ضلع کیماڑی کے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ جمع کروا یا، اس موقع پر حسان صابر کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں الیکشن کی گہما گہمی کراچی میں نظر آرہی ہے،مصطفیٰ کمال حلقہ این اے 242 سے سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ 3 برسوں سے یہاں سے جڑے ہوئے ہیں.واضح رہے شہباز شریف بھی این اے 242 سے امیدوار تھے، ن لیگ کی کوشش تھی کہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے تا ہم ایم کیو ایم نے اس حلقے پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کیا.جس کے بعد شہباز شریف کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 کیماڑی سے دستبردار ہوگئے، این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے گئے،گزشتہ روز کئی بار ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان کئی سیاسی مذاکرات ہوئے،ایم کیو ایم مصطفی کمال کو الیکشن لڑوانے کیلئے بضد تھی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر التوا تھا تاہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی.

سابق وزیر فرخ حبیب نے این اے 102 اور پی پی 114 سے کاغذات واپس لے لیے ،2018 میں این اے 102 سے فرخ حبیب الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی ،ن لیگ نے این اے 102 اور پی پی 114 سے آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی تھی، فرح حبیب تحریک انصاف میں تھے تاہم انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

Leave a reply