ہم حاضرہم قربان:انتہائی خطرناک اورچیلنجنگ حالات میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کےپائلٹس کاکمال

0
113

راولپنڈی: پاک فوج کے جوان ، ملک وقوم پر قربان ،اس بات کا وہ مظہر بھی ہیں اور عملی ثبوت بھی ، کوئی بھی مشکل ہوپاکستان فوج کے جوان ہروقت اپنی قوم کی حفاظت ، خدمت اور مدد کے لیے تیار رہتے ہیں ،

بڑے بڑےکارنامے بھی انجام دیتے ہیں ، کچھ ایسے ہی سنہری کارنامے سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران سرانجام دیئے ، اطلاعات ہیں کہ انتہائی خطرناک اور چیلنجنگ صورتحال میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کو بچالیا۔

سوات،کمراٹ اور دیر میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن:درجنوں افراد محفوظ مقامات پرپہنچا دیئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوہستان انتظامیہ نے ہنگامی کال پر مدد کی درخواست کی، جس پر پاک فوج نے فوری طور پر جواب دیا اور آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر پختون خواہ کے علاقے کوہستان میں سیلاب میں پھنسے ایک شخص کوبچا لیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جی اوسی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب فلڈ اسیسمنٹ مشن پر تھے کہ اس دوران انہیں محصور شخص کی اطلاع ملی، جس پر جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ نے محصور شخص کی جان بچانے کیلئے پرواز کا رخ موڑا اور پائلٹس نے جرأت مندانہ کوشش کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو نیچے اتارا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افسران اور عملے نے محصور شخص کو بحفاظت باہر نکالا، اگر وقت پر نہ پہنچتے تو متاثرہ شخص سیلاب میں ڈوب سکتا تھا، لیکن آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیے بغیر متاثرہ شخص کو بچایا۔

Leave a reply