کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ، وزیراعظم

0
31

کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ، وزیراعظم

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کا اجلاس ہوا. اجلاس میں کامیاب جوان کاروبار،کامیاب کسان اور کامیاب ہنر مند پروگرام پر بریفنگ دی گئی.بریفنگ میں بتایاگیا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں کردار ادا کریگا،

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی،ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے ہے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا. اولین ترجیح نچلے طبقے کی مالی مدد اور انہیں روزگار میں خود کفیل بنانا ہے،

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے، مافیاز کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہے تھے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ شوگر مافیانےدھمکی دی کہ تحقیقات کرائیں گے تو چینی مزید مہنگی کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شوگر مل سے کسانوں کو درست وقت پر قیمت دلوائی، کسانوں کا کسی حال میں استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی،مافیا ملک میں ہر طرح سے فائدہ اٹھا تا ہے،کاٹن کے علاوہ تمام ریکارڈ فصلیں ہوئیں حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں، مافیا ٹیکس بھی نہیں دیتا تھا اور کسانوں کو پیسہ بھی ادا نہیں کرتا تھا،پوری دنیا میں سب سے تیزی سے آگے جانے والا ملک چین ہے،

ہم نے اب ایگری کلچر کو بھی سی پیک میں ڈال دیا ہے. لارج اسکیل انڈسٹری میں ہماری بہت اچھی گروتھ ہوئی ہے،چاہتے ہیں کہ انڈسٹری کے فائدے میں بھی اضافہ ہو،ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ میری ٹیم کسانوں سے رابطے میں رہے گی،ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ،ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ،اقتدارمیں آئےتودیکھاچینی کی قیمت بڑھ رہی تھی.

Leave a reply