کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

0
34

کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم
‏وزیراعظم عمر ان خان کی زیرصدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بورڈ آف گورنر کا اجلاس‏ ہوا

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جارہا ہے کسی کو یہ احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں،براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے، ایسا نظام کامیاب جمہوریت میں ہوتا ہے،براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے،ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے،74سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار لوکل گورنمنٹ ناظم ہے‏ متعلقہ حکام آئی ٹی کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جائے،

وزیراعظم‏ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کے شعبے میں 2000 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے تحت مختلف منصوبوں کے لیے 520 ملین رکھے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کاروباری دوست ماحول کا قیام ترجیح ہے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 4 نئی ماڈل پناہ گاہوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس کے تحت پناہ گاہیں جی نائن، ترلائی، ترنول اور منڈی موڑ میں تعمیر کی جائیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق نئی پناہ گاہیں کثیر المنزلہ ہوں گی جہاں مزدوروں کو کھانا بھی ملے گا اور پناہ گاہوں میں احساس پروگرام کی تمام سروسز دی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ماڈل پناہ گاہوں کو صوبوں تک پہنچانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کہ پناہ گاہوں میں رہنے والوں کو فنی تربیت فراہم کی جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پناہ گاہوں کے لیے سی ڈی اے نے رعایتی نرخوں پر زمین دی۔ ملک بھر میں 27 پناہ گاہیں بن چکی ہیں جس میں سے سندھ میں 5، خیبر ختونخوا میں 8، بلوچستان میں 7، اسلام آباد میں 5، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک پناہ گاہ قائم کی گئی ہے

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

Leave a reply