شہر قائد، ایک روز میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
گبول ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے مزاحمت مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا ،مقابلہ ندی کنارہ سیکٹر 16B بفرزون گبول ٹاؤن میں ہوا ،پولیس نے مشتبہ جان کر ملزمان کو روکا تو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،گبول ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے تعاقب کے گھیرا دیکر 1 ملزم کو گرفتار کر لیا دوران گرفتاری ملزم موٹر سائیکل سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا گرفتار ملزم کی شناخت سلیم خان عرف گینڈا عرف رکشے والا ولد بادشاہ خان کے نام سے ہوئی ،گرفتار ملزم کے قبضے سے پولیس نے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور نقد رقم برآمد کر لی ،ملزم سلیم نیو کراچی تھانہ میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ،ملزم نے بلال کالونی کی حدود سے ایک پولیس والے سے 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی جسکے مقدمہ میں ملزم مفرور تھا ،گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہے جبکہ ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
دوسری جانب تھانہ سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے میں پولیس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا، دوران مقابلہ ایک ملزم زخمی خالت میں گرفتار اور دوسرا موقعہ سے فرار ہو گیا ہے، تھانہ سائیٹ سپرہائی وے پولیس کا دوران پیٹرولنگ 2 ملزمان سے مقابلہ ہوا دوران مقابلہ ملزم نصیب االلہ ولد بادشاہ جان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے ایک پستول 30 بمعہ 3 راؤنڈ زندہ برآمد جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا،