جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سی ویو دو دریا کے قریب لڑکی کی مبینہ خود کشی کا کیس پولیس نے گرفتار ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کر دیا
تفتیشی افسر کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام ہو گئے، عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسرکوچالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے مقدمے کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی کیس میں مرکزی ملزم شان سلیم بسمہ اور وقاص گرفتار ہیں واقعے کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج ہے
واضح رہے کہ کراچی کے ساحل سی ویو سے سارہ ملک نامی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زاہدہ پروین نے بتایا تھا کہ ”15“ پر جمال نامی شخص نے ڈوبنے کی اطلاع دی تھی۔ ایس ایس پی زاہدہ پروین نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی کا بیگ اور دیگر چیزیں تحویل میں لیں، بیگ سے ایک اسپتال کا کارڈ ملا۔ زاہدہ پروین کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا کے سارہ ان کے پاس کام کرتی تھی۔ ایس ایس پی زاہدہ نے کہا کہ اتوار کے روز صبح سمندر کنارے لاش ملی، فیملی نے لاش کی شناخت کرلی ہے،پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی ہوئی، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے
سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد
لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی







