کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شہر کے لیے متحد ہوگئے

0
40

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شہر کے لیے متحد ہوگئے
باغی ٹی وی : تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شہر کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے، مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کر لیا۔

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، شہر کی قسمت بدلنے کیلئے پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک پیج پر آ گئے۔ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سعید غنی، ناصر شاہ نے شرکت کی۔ اسد عمر، علی زیدی اور وسیم اختر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں نے اختلافات ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کراچی والوں کو مسائل سے نجات دلانے کا مشن، بڑے معاملے پر بڑی سوچ بچار ہوئی۔

وزیراعظم نے کراچی کے حوالے سے جلد آئینی اور قانونی حل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٹاسک ملنے کے بعد وزارت قانون نے کام شروع کر دیا۔ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے کراچی کو اس وقت بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے جس میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کا مسئلہ سرفہرست ہے جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، بجلی کی لوڈشیڈنگ، خستہ حال سڑکیں پینے کا صاف پانی، انفراسٹرکچر، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور دیگر معاملات حل طلب ہیں۔ ان معاملات کے بہتر ہونے سے شہر قائد کی خوشحالی کا سفر شروع ہو سکے گا.

ایک آواز چینل کے خلاف میری کمیٹی میں کیس بھی آیا ہوا ہے دیکھ لیں گے اسے بھی ، بلاول کی لائیو پریس کانفرنس میں چینل کو دھمکی

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے، اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استفسار کیا ہے کہ مجھے وہ آئین و قانون بتا ئیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟ انہوں ںے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے دماغ میں اگر ایسی سوچ ہے تو وہ نکال دے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس میں واضح کردیا تھا۔

Leave a reply