کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے کٹس کب پہنچیں گی پاکستان؟

0
32

کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے کٹس کب پہنچیں گی پاکستان؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نےکرونا وائرس کی تصدیق کے لیے کٹس پاکستان روانہ کردیں،قومی ادارہ صحت کے پاس کٹس کل تک پہنچنے کا امکان ہے،قومی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کٹس منگوانے کی درخواست کی تھی،

حکومت نے امریکہ،چین،جاپان اور جرمنی سے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس منگوائی تھیں،چینی حکام سے ملاقات میں معاون خصوصی نے کٹس کی جلد بھجوانے کا کہا تھا،

وزارت اوورسیز حکام نے کہا کہ چین کی یونیورسٹیوں میں مقیم طلبہ کواشیا نہیں مل رہیں ہمارے کسی ایک طالب علم میں کوروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی چین کےسفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں،پاکستانی طلبہ ابھی تک چین میں کوروناوائرس سے محفوظ ہیں ،

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

رکن کمیٹی شاہداحمدنےکمیٹی کو چین میں طلبہ کے مسائل سے آگاہ کر دیا،چین میں زیر تعلیم طلبہ کی مدد کی اپیل کے وائس ریکارڈ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی،جس میں پاکستانی طلبا کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے باعث یونیورسٹی میں خوراک کا شدید مسئلہ ہے پاکستانی سفارتخانےنےای میل کا کوئی جواب نہیں دیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ووہان شہر میں موجود پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں،اسلام آباد میں بھی چینی حکام سے رابطے میں ہیں آج بھی چینی سفیر کے ساتھ دفترخارجہ میں فارن سیکریٹری کی ملاقات ہوئی،چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں,

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے

Leave a reply