مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، چار کشمیری گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضۃ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں پولیس نے 4نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چھان پورہ اٹھارہ سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک تلاشی مہم کے دوران سوپور پولیس اور بھارتی فوج کے52 آر آر کی مشترکہ ٹیم نے چھان پورہ اتھورا کے مختلف مقامات پر تلاشی شروع کی ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے الزام لگایا ہے کہ گرفتار شدہ نوجوان عرفان احمد میر، عرفان احمد جان، قیصر رحمان خان، اور سہیل احمد گنائی لشکرطیبہ کے معاونین ہیں۔
چاروں کشمیری افراد اتھورا کے رہنے والے ہیں ۔پولیس کے مطابق یہ چاروں افراد پولیس چوکی پوتکھاہ سوپور میں گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع ترال کے دو مختلف علاقوں اور ضلع اننت ناگ کے وانی ہمہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بدھ کو علی الصبح فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے ستورہ ترال اور لالگام اونتی پورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ان علاقوں میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج
بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ
عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طالبان کے پوسٹر، کیا طالبان غزوہِ ہند شروع کر رہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے ترال کے مختلف دیہات میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے سرچ آپریشن عمل میں لائے گیے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے پمبئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔