بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جس پر کشمیریوں‌ نے شدید احتجاج کیا ہے،

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندر بل میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں‌کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کی تو بھارتی فورسز اور مقامی کشمیریوں‌میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، اس دوران بھارتی فورسز نے فائرنگ کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا اور دعویٰ کیا کہ شہید ہونے والے نوجوان کشمیری مجاہد تھے، بھارتی فوج کی طرف سے شہید کئے گئے نوجوانوں کی شناخت زاہد، ہارون اور عثمان کے بطور ہوئی ہے،

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے بعد ڈوڈہ اور رام بن کے علاقوں میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین جھڑپوں‌کی اطلاعات ہیں، ادھر سری نگر کے نواکدل علاقہ میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کیا گیا ہے جس پر بھارتی اہلکاروں میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا ہے، بھارتی فوج اور سی آر پی ایف نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،

Shares: