مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 600 روز، کشمیر کو دہلی کالونی بنا دیا گیا
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے ذریعے ایک تاریخی ریاست کو دہلی کی کالونی میں تبدیل کر دیا ہے
پروفیسر بھیم سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جموں و کشمیر کو دلی کی کالونی میں تبدیل کیا ہے۔ میں لفظ کالونی کا استعمال اس لئے کر رہا ہوں کیونکہ اس کو 1846 میں مہاراجہ گلاب سنگھ نے ریاست بنایا تھا۔ یہ ریاست جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں نے مل کر بنائی تھی۔ آج وہ ریاست کہاں ہے؟ ایک تاریخی ریاست کو کالونی میں تبدیل کرنا ایک بہت بڑا دھوکہ ہے یہاں کی عوام کو انکے بنیادی حقوق سے بھی محروم کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر میں بنیادی حقوق کو دبانے کے لئے آج بھی پبلک سیفٹی ایکٹ موجود ہے۔ ہزاروں نوجوان جیلوں میں بند ہیں۔ وہ ٹرائل سے محروم ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے بھارتی صدر کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے پینتھرس پارٹی کے لیڈران کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 600 روز مکمل ہو گئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کے 600 دن مکمل ہونے پر پاسبان حریت جموں کشمیر نے بھارت مخالف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے ریاست کے سیاسی مستقبل کیلئے آزادی، حق خود ارادیت اور انصاف کا مطالبہ کیا
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران