کشمیر مدعے پر او آئی سی اجلاس شروع، وزیر خارجہ کا اجلاس سے قبل اہم شخصیت سے رابطہ

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین گہرے اورکثیر الجہتی تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری میں اضافہ خوش آیند ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب میں کورونا سےجانی نقصان پرافسوس کااظہار کیا،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے وبا کے خلاف اقدامات قابل تعریف ہیں،

وزرائے خارجہ کے مابین کورونا کے معاشی مضمرات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کےکورونا سے نمٹنےکیلئےاقدامات کو سراہا،سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کو بھارتی فورسزکی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،کشمیرکی صورتحال پر مسلم امہ کونوٹس لینا چاہیے،

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں جارحیت،اوآئی سی رابطہ گروپ کاہنگامی وڈیولنک اجلاس شروع ہو گیا ہے،وزرائےخارجہ سطح کا یہ ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پربلایاگیا ہے،اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب ، ترکی آذربائیجان ،نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شریک ہیں،اجلاس میں آزاد کشمیر کے صدر کشمیری عوام کے نمایندہ کے طور پر شریک ہیں

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کا کہنا ہے کہ اجلاس بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طالبان کے پوسٹر، کیا طالبان غزوہِ ہند شروع کر رہے؟

 

مقبوضہ کشمیر پونچھ میں ڈیوٹی پر موجود بھارتی فوجی کی ہارٹ اٹیک سے موت

Leave a reply