حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے پاکستان کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرے، ورنہ ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے.
مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر
بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک پیغام میں کہا کہ 5اگست1947کوآرایس ایس کے غنڈوں نے 5لاکھ مسلمانوں کاقتل عام کیا،آج ہندوستان کے آرایس ایس کےغنڈوں نےآئین کی شق35اےکوختم کردیا،کشمیرمیں جوقانون حفاظت کرتا تھا اسکوتبدیل کیا گیا ،
کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان
بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور
مشعال حسین ملک نے کہا کہ اب ہندوستان نے کھلے عام دہشتگردی کی ہے،7لاکھ سےزیادہ بھارتی فوج مسلط کی گئی اورمزیدمسلط کی جارہی ہے،کشمیرمیں لوگوں کوقید کیا گیا،تمام سیاسی قیادت کونظربندکردیا گیا،مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ، موبائل سب کچھ بند ہے، ھریت رہنماؤں کو قید کیا گیا ہے، پاکستان اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے .
بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے
مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان
مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ کےسامنےپیش کرے ورنہ ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے،
مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی
پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان
واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.
آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا
آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی
قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.