مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایک اور کشمیری شہید، دو روز میں شہداء کی تعداد 14 ہو گئی

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہے، بھارتی فوج نے آج ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا جس کے بعد دو روز میں شہداء کی تعداد 14 ہو گئی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے سیموہ علاقے میں ایک مسلح جھڑپ میں ایک مجاہد کو شہید کردیا ہے،جموں و کشمیر پولیس کے مطابق آپریشن ہنوز جاری ہے۔

علی الصبح سیموہ علاقہ میں آج اس وقت گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں جب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز نے پمپوش کالونی علاقے کو محاصرہ میں لیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند شہید ہوا ہے ، جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا ایک ساتھی ابھی بھی مکان میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ رک گئی ہے لیکن آپریشن جاری ہے۔شہید مجاہد کا تعلق انصار غزوة الہند تنظیم سے ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق، پولیس ، آرمی کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات پر، سیموہ میں مشترکہ طور پر کورڈن اینڈ سرچ سرچ آپریشن شروع کیا۔ جب مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

اس سے قبل بھارتی فوج نے پیر کے روز جموں و کشمیر کے مینڈھر پونچھ خطے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ 13 افراد کو شہید کر دیا ۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج کے عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کی صبح راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس تین افراد شہید کر دئیے گئے ۔ فوج کے مطابق جموں ڈویژن میں لائن آف کنٹرول کے کنارے مینڈھر میں فوج کے دستوں کے ساتھ مقابلے میں 10 مزید مجاہدین شہید ہوگئے۔

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن میں، جو 28 مئی کو شروع ہوا تھا ، ہندوستانی فوج کے دستوں نے مینڈھر سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ساتھ اب تک تیرہ افراد کو شہید کیا ہے۔

Leave a reply