کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم
کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کشمیر کے لئے دعا کروں گا
کشمیر پر ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے،مشعال ملک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے لئے بل پر دستخط کر دئیے،. اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں شور مچایا لیکن پاکستان کی حکومت ابھی تک کوئی خاطر خواہ پالیسی بیان جاری نہ کر سکی
مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر
بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی
حیرت تو اسوقت ہوئی جب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں حج پر ہوں کشمیریوں کے لیے خاص دعا کروں گا اور تمام مسلمانوں سے بھی دعاؤں کی اپیل کروں گا.
کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان
بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور
شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا کہ کشمیریوں کے لئے خاص دعا کروں گا اس پر شہریوں نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی ،کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے، ایسی صورتحال میں پاکستان کے وزیر خارجہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ صرف دعائیں کرتے رہیں، اب دعاؤں کا وقت گزر چکا، عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے، شاہ محمو دقریشی حج ضرور کریں لیکن خدارا کشمیری و پاکستانی قوم کو مایوس نہ کریں.
مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان
مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی
پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان
واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.
آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا
آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی
قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.