خواجہ عمران نذیر کی عدالت پیشی،پولیس کی استدعا مسترد

0
40

خواجہ عمران نذیر کی عدالت پیشی،پولیس کی استدعا مستردباغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب لاہورپیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ کیس کی سماعت ہوئی

ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے پولیس کی خواجہ عمران نذیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت نے خواجہ عمران نذیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ پیش کیا جائے

خواجہ عمران نذیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت13 دسمبرکےجلسے سے خوف زدہ ہوچکی ہے ،ایک منتخب نمائندے کے ساتھ تضحیک آمیزرویہ رکھا جا رہا ہے،ایسی جگہ رکھا ہوا ہے جہاں واش روم تک نہیں،

مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو تین روز قبل لاہور سے گرفتارکیا گیا تھا،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کی نشاندہی کی گئی, مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اورپتھراؤ کرنے کے الزام میں تھانہ چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کیا گیا ہے، ، پولیس کی جانب سے لیگی رہنما کو فیصل ٹاؤن سے تھانہ چوہنگ منتقل کر دیا گیا تھا

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبری 8029 /LEA ماڈل 2019 پراڈو لینڈ کروزر نیب کی جانب سے تھانہ چوہنگ میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی،لنک روڈ ماڈل ٹاون پر گاڑی کو روکا گیا تھا، گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا گیا، گاڑی مقدمہ نمبر 2036/20 بجرم 147/149-290/291-440-108-353/186 مورخہ 11/8/2020 تھانہ چوھنگ میں مطلوب تھی

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبرکولاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل د ی ہیں،لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں

جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

دوسری جانب ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر اشتعال انگیزی کرنے ، پولیس اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ن لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے. خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر ن لیگ کے سابق اور موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے نے تھانہ چوہنگ کی چار دیواری پھیلانگ کر تھانہ کے اندر داخل اندازی کی اور تھانے کی حدود میں پولیس ، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی . پولیس اہلکاروں کو دھماکایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ، مطالبہ کیا گیا کہ خواجہ عمران نذیر کو رہا کیا جائے .قانون کی اس خلاف ورزی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے جرم میں‌ عظمی بخاری، سارہ افضل تارڈ ، عطاء‌اللہ تارڑ ، سیف الملوک کھوکھر سمیت اکیس معلوم اور چالیس نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے .

ایسی جگہ رکھا ہوا ہے جہاں….خواجہ عمران نذیر نے شرمناک بات کہہ دی،

Leave a reply