خواتین افسران کے فون نمبر فحش ویب سائٹ پر شیئر کرنیوالے ملزم گرفتار

0
76

خواتین افسران کے فون نمبر فحش ویب سائٹ پر شیئر کرنیوالے ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 5 خواتین افسران کے فون نمبرز فحش ویب سائٹ پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم نے شہر قائد کراچی میں کاروائی کی ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی ترقی نہیں ہو رہی تھی ملزمان نے ترقی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر کی 5 خواتین افسران کے ذاتی موبائل نمبر فحش ویب سائٹس پر ڈال دیئے جس کے بعد انہیں کالیں آنا شروع ہو گئیں، ملزمان نے بطور کال گرل ان خواتین کے نمبرز شیئر کیے تھے،

ایف آئی اے حکام کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیر کی خواتین افسران کو جب کالز آنے لگیں تو انہوں نے ایف آئی اے میں درخواست دی، ایف آئی اے نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اسی محکمے کے دو ملازمین ثاقب شیخ اور جونیئر کلرک عدیل میمن نے انکے نمبر شیئر کئے ہیں، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فحش ویب سائٹ پر نمبرز شیئر ہونے کے بعد خواتین کو متعدد کالز موصول ہوئیں اور انہیں ہراساں کیا گیا،

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا. سائبر کرائم نے مسلسل دو سال تحقیقات کیں اور اسکے بعد ملزمان کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئی،

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

دوسری جانب ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کاروائی کی اور بچوں کا فحش مواد فیس بک پر شیئر اور اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم بچوں کا فحش مواد فیس بک پر اپ لوڈ اور شئیر کرنے میں موث تھا۔ ملزم جواد علی کو تکنیکی طور پر ٹریس کرنے کے بعد سچل کالونی لاڑکانہ سے گرفتار کیا گیا۔

قبل ازیں جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل سکھر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا استعمال کرکے شکایت کنندہ کی فحش تصاویراور ویڈیوز کو نشر کرنے میں ملوث تھا۔ شکایت کنندہ کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھا۔ 23 سالہ ملزم فرحان علی کا تعلق ضلع خیرپور سے ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ4 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

Leave a reply