مزید دیکھیں

مقبول

پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ...

ایران میں شہید 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچ گئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی

اوچ شریف(نامہ نگارحبیب خان )ایران میں شہید 8 پاکستانیوں...

راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد پولیس تعینات

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان میں...

پشاور: ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،3 اہلکار شہید

پشاور:جی ٹی روڈ تاروجبہ کے قریب گاڑی روکنے پر...

بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دو خواتین کو ننگا کر کے برہنہ پریڈ کروائی گئی ہے، مشتقل افراد نے خاتون کو ساتھ اس موقع پر اجتماعی زیادتی بھی کی، واقعہ کے بعد خاتون کی حالت ایسی ہو گئی کہ اس سے بولنا بھی مشکل ہو گیا تھا

واقعہ منی پور میں پیش آیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس حکام کے مطابق 4 مئی کو یہ واقعہ ہوا، متاثرہ خاتون نے دو ہفتے بعد مقدمہ درج کروایا ہے،بھارت میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی کا کہنا ہے کہ منی پور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور برہنہ پریڈ قابل مذمت اور غیر انسانی واقعہ ہے،مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر طرف سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا،یہ واقعہ مپھال سے تقریباً 35 کلومیٹر دور کانگ پوکپی میں یش آیا۔ اس واقعے سے ایک روز قبل دو برادریوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی برہنہ پریڈ کے دوران مشتقل ہجوم اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، خاتون روتی، چلاتی رہی لیکن کسی نے اسکی نہ سنی، خاتون کے ساتھ بعد ازاں زیادتی بھی ہوئی،

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کی شناخت کھوروم ہیراداس کے طور پر ہوئی، ملزم کے تھاوہل سے گرفتار کیا گیا ہے، وائرل ویڈیو میں ملزم نے سبز رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، ملزم کی شناخت ویڈیو سے کی گئی، اسکی عمر 31 برس ہے

بھارتی وزیراعطم مودی نے واقعہ پر کہا ہے کہ مجرموں کو نہیں بخشا جائے گا، جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے،یہ بھارت کو شرمندہ کرنے جیسا ہے، تمام وزراء اعلیٰ کو کہتا ہوں کہ ریاست کی ماؤں بیٹیوں کی حفاظت کے لئے چوکس رہیں،یقین دلاتا ہے کہ ملزمان کو سزا ملے گی، کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا،

بھارتی سپریم کورٹ نے بھی خاتون کے برہنہ پریڈ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور حکومت کو کہا ہے کہ ضروری کاروائی کی جائے، بھارتی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو تحقیقات اور کاروائی کے لئے وقت دیں گے اگر حکومت نے کچھ نہ کیا تو ہم خود قدم اٹھائیں گے

خواتین کی برہنہ پریڈ کے ھوالہ سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعدبھارت کی تمام سیاسی جماعتیں مذممت کر رہی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ اب تک اس معاملہ پر حکومت خاموش کیوں ہے

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan