fbpx

خواتین کو صلاحیتوں کا اعتراف کرانے کیلئے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے.خاتون اول ثمینہ عارف علوی

خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کےلئے ہرشخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔خصوصی افرادپر توجہ دے کر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایاجاسکتا ہے۔ نیک نیتی سے شروع کیا جانے والا کام اپنی منزل پا لیتا ہے۔چلڈرن کمپلیکس ملتان نے بچوں کی دل کی سرجری کا آغازکرکے اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس کے لیے یہاں کی انتظامیہ اور غیرسرکاری تنظیم ”تارے زمین پر“ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو چلڈرن کمپلیکس ملتان میں اطفال کی دل کی سرجری کے یونٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ میرے لیے آج خوشی کا دن ہے کہ میں آج اولیا کی دھرتی پر موجودہوں ۔ یہاں پر این جی او ” تارے زمین پر“ کی سی ای او فادیہ کاشف انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں معاشرے میں مثبت تبدیلیاں اور خدمات سرانجام دینے والے مخیر حضرات سے بھی گزارش کروں گی کہ وہ بھی فادیہ کاشف جیسے منصوبوں پر کام کا آغاز کریں کیونکہ آج چلڈرن کمپلیکس ملتان میں بچوں کے دل کی سرجری کے یونٹ کے آغاز میں پنجاب حکومت کے ساتھ ”تارے زمین پر“ کی بھی بھرپور معاونت شامل ہے۔

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

خاتون اول نے کہاکہ آج ملتان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اور اب یہاں کی عوام کودل کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کےلئے لاہور اور دیگر شہروں کا رخ نہیں کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی منصوبے کے آغاز میں متحرک شخصیات کی دلچسپی لازمی ہوتی ہے اور حکومت کو ایسے افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ہمارے معاشرے کی خواتین کو بھی ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ حکومت بھی سماجی پروگراموں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جن کی واضح مثال احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام اوردیگر منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواتین باصلاحیت اور پر اعتماد ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرانے کےلئے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار سے بھی واضح ہوتا ہے کہ ہماری خواتین کی کاروبار کےلئے قرض حاصل کرنے کی شرح بہت کم ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی کام نیک نیتی سے شروع کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے اور ہمیں نیک نیتی سے کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید توسیع

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این جی او ”تارے زمین پر“ کی سی ای او فادیہ کاشف نے کہاکہ آج میری زندگی کااہم دن ہے کیونکہ جو خواب میں نے دیکھا تھا آج وہ شرمندہ تعبیرہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ صحت کے شعبوں کے علاوہ دیگر سماجی پروگراموں میں بھی حکومت اورد یگر ادارے کے ساتھ مل کر کام کررہاہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چلڈرن کمپلیکس ملتان کے سربراہ ڈاکٹر وقار ربانی نے کہاکہ چلڈرن کمپلیکس کی بنیاد 2002 میں رکھی گئی تھی اوراس وقت یہاں صرف 12ڈاکٹرز کام کرتے تھے جبکہ آج یہاں پر سینکڑوں ڈاکٹر کام کررہے ہیں اور ہمارے لیے بھی آج خوشی کا دن ہے کہ یہاں پر اطفال کے امراض قلب کی سرجری کاآغاز کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں مخیرحضرات سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ اس فلاحی منصوبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔اس موقع پر رضیہ شیخ، ڈاکٹر محمد علی بخاری اور ڈاکٹر سہیل ارشد نے بھی خطاب کیا

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!