خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر نیب نے جمع کروایا جواب

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر نیب نے جمع کروایا جواب

لاہور ہائیکورٹ میں اثاثہ جات کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

نیب لاہور نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا نیب نے خواجہ آصف کی اثاثہ کیس میں ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی ،نیب نے جواب میں کہا کہ نیب نے قانون کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا خواجہ آصف کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے،خواجہ آصف نے اپنے فیملی ممبران کے نام پر بھی اثاثے بنائے ،خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ بھی کی خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدل دیا گیا ہے ،خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں،لاہور ہائیکورٹ خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرے،

خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر رکھا تھا، خواجہ آصف نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں،نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا، احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرئے،

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

Comments are closed.