کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پختونخوا میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل
کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پی کے میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل
باغی ٹی وی :کروناوائرس سے بچاؤ کے اقدام براہ راست منبر ومحراب کو بھی متاثر کرنے لگے .محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل کردی ہے۔ یہ اپیل نماز جمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کی گئی ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ رش کے باعث علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل ہے کہ وہ نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرائیں۔
ہدایات پرمبنی جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز ہال کے بجائے صحن یا برآمدے میں ادا کی جائے۔ محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے دوران صفوں میں مناسب فاصلہ رکھا جائے۔محکمہ اوقات کے مطابق بچے اور بزرگ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں لہذا ان کی مساجد میں آمد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
نمازجمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سنت اور نوافل کی ادائیگی کا اہتمام گھروں میں کیا جائے۔علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی و ستھرائی کی تلقین کرتے ہوئے صابن سے ہاتھ منہ دھونے کی بھی ترغیب دیں۔
ترکی: مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .
ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.