باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے لاپتہ ہونے والے صحافی کی بازیابی کا حکم دے دیا
وزیراعظم عمران خان کو مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ٹیلیفون کیا، شہزاد اکبر نے صحافی علی عمران کی گمشدگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،جس پر وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کو حکم دیا کہ لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کریں
دوسری جانب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صحافی علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیا ہے،سیکرٹری داخلہ نے آئی جی سندھ سے گفتگومیں علی عمران کی جلدبازیابی کیلیے بات کی ہے، سیکرٹری داخلہ نےعلی عمران کے معاملے تمام وفاقی ایجنسیوں کی مدد کی پیشکش کی ہے
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،صحافی علی عمران کی جلد بازیابی ک ےلیے اقدامات اٹھارہے ہیں،
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے سندھ حکومت اور پولیس صحافی کی بازیابی کےلیےتمام وسائل بروئے کار لائے متعلقہ وفاقی اداروں کو سندھ حکومت سے تعاون کی ہدایات کردی گئی ،صحافیوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،
گزشتہ شب کراچی سے جیو نیوز سے وابستہ صحافی علی عمران لاپتہ ہو گئے، علی عمران کی گمشدگی پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے انکی واپسی کے لئے ٹویٹر پر دعا کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
ملک میں دروازے توڑنا مزاج بن گیا،کیپٹن ر صفدر نے کیا ڈی جی آئی ایس آئی سے بڑا مطالبہ
ہوٹل سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو لیک کرنے والے صحافی لاپتہ
کراچی سے صحافی کی گمشدگی، مریم نواز نے ردعمل دے دیا
صحافیوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات،ذمہ دار کون؟
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعيل نے علی عمران کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا، اور آئی جی سندھ کو علی عمران کی جلد بازیابی کی ہدایت کردی، گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ علی عمران کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے۔