خوشخبری ملتے ہی مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر سجدہ ریز ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کو ماہ رمضان میں بڑی خوشخبری مل گئی
مریم کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ۔پشاور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ سنایا ، عدالت نے 22اپریل کو کیپٹن (ر) صفدر کی عدم پیشی کے باعث فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
کیپٹن (ر) صدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل از گرفتاری دائر کی تھی ، نیب ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور فنڈز میں خورد برد کی انکوائری کر رہا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا مشکور ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی دعائیں قبول ہوگئیں،اسی طرح کا انصاف ملتا رہا تو ریاست مضبوط ہو گی،مجھے میرے صوبے میں ہی انصاف ملا،جن لوگوں نے میری ضمانت کیلئے دعائیں کی شکریہ ادا کرتا ہوں عدالتیں جرات دکھاتی ہیں جب انصاف کے فیصلے کرتی ہے ،کیپٹن ر صفدر نے ضمانت ملنے پر احاطہ عدالت میں ہی شکرانے کے نوافل ادا کئے
واضح رہے کہ کیپٹن ر صفدر کو نیب نے طلب کیا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
میری توبہ، میں یہ کام نہیں کر سکتا، کیپٹن ر صفدر نے کس کو ایسا کہہ دیا؟
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
مریم نواز کے باہر جانے کے اعلان کے بعد کیپٹن ر صفدر نے کیا کام شروع کر دیا؟
"اندھیری” رات گزار لی، کیپٹن ر صفدر نے کس پر لگایا شرمناک الزام
کیپٹن ر صفدر کی ایک اور کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا








