مزید دیکھیں

مقبول

پی ایس ایل 10 ، یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے ساتویں میچ میں...

ڈیرہ غازی خان تا ملتان شٹل ٹرین ، سردار اویس لغاری اور حنیف عباسی نے کیا افتتاح

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی)وفاقی وزیر توانائی سردار...

سیالکوٹ:پسرور ہسپتال میں ڈی سی کا سرپرائز وزٹ، طبی سہولیات کا جائزہ

سیالکوٹ (باغی ٹی وی سٹی رپورٹر مدثر رتو) ڈپٹی...

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت...

نوشہرہ،پشتو اداکارہ خوشبو کی فائرنگ سے موت

خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پشتو گلوکارہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے.

واقعہ نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں پیش آیا، ملزمان نے پشتو گلوکارہ خوشبو پر گولیاں چلا دیں جس سے خوشبو کی موت ہو گئی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان گلوکارہ خوشبو کو شوبزمیں کام کرنے سے منع کررہے تھے، قتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،گلوکارہ پشاور سے رہائش کیلیے نوشہرہ منتقل ہوئی تھی،

درج مقدمے کے مطابق پشتو فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ خوشبو کی لاش تھانہ اکبر پورہ کی حدود سے برآمد کی گئی ہے، خوشبو کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے،اداکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے ہے جبکہ وہ پشاور میں رہائش پذیر تھی ،مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 ملزمان شوکت اور فلک نیاز کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے پبی ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔مقتولہ کے بھائی شہریار کے مطابق شوکت نامی شخص کل رات کو اسکی بہن خوشبو کو اٹھا کر لے گیا ۔اس پر تشدد کیا اور پھر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ قتل کے بعد قاتل نے مجھے فون کر کے بتایا کہ فلاں جگہ سے بہن کی لاش اٹھا لو۔

خیبر پختونخوا میں شوبز سے وابستہ خواتین پر زندگی کئی عرصے سے تنگ کی گئی ہے،کئی خواتین کی شوبز میں جانے کی وجہ سے موت ہو چکی ہے،2019 میں سوات میں ایک گلوکارہ کوشوبز میں کام کرنے کی وجہ سے چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا تھا.2019 میں ہی مردان میں پشتو ڈراموں کی اداکار لبنیٰ عرف گلالئی کی جان لے لی گئی تھی، 2018 میں نوشہرہ میں پشتو گلوکارہ ریشم کو قتل کیا گیا تھا، ریشم کو اس کے شوہر نے قتل کیا تھا،2018 میں ایک ڈانسر سنبل خان کو قتل کیا گیا تھا،2015 میں پشتو کی گلوکارہ مسرت شاہین کو نوشہرہ میں قتل کیا گیا، 2014 میں گلوکارہ گل ناز کو پشاور میں قتل کیا گیا تھا.2012 میں پشتو گلوکارہ غزالہ جاوید پر گولیاں چلائی گئی تھیں جس سے گلوکارہ اور اس کے والد کی موت ہو گئی تھی

بی جے پی کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، مودی آؤٹ،گیم پلان پر کام شروع

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan